پاکستان کا اسپن اٹیک بھارت کیلئے دردِ سر بن گیا
Webdesk
|
13 Feb 2026
نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اسپن اٹیک کو ایک مضبوط ہتھیار قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے اسپنرز بھارتی ٹیم کو مشکلات میں ڈال سکتے ہیں اس لیے محتاط رہنا پڑے گا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ابرار احمد، شاداب خان، محمد نواز، صائم ایوب اور عثمان طارق پاکستان کے اسپن اسلحہ خانے میں موجود ہیں اور اگر کولمبو کی کنڈیشنز نے اجازت دی تو اس کو مزید مضبوط بھی کیا جا سکتا ہے۔
نمیبیا کے خلاف میچ میں اسپن کو کھیلنے سے تحفظات بڑھ گئے ہیں جب 5 کھلاڑی اسپنرز کا شکار بنے جبکہ یو ایس اے کے خلاف میچ میں بھی 3 بھارتی بیٹرز اسپنرز کے ہاتھوں آئوٹ ہوئے۔
بھارتی میڈیا نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت بلاشبہ فیورٹ ہے تاہم بھارتی ٹیم میں چھوٹی دراڑیں ہیں جنہیں بڑے ٹورنامنٹ میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور پاکستان کے خلاف میچ میں یہ چھوٹی دراڑیں بڑی ہو سکتی ہیں۔
بھارتی ٹیم کو اسپن کو ڈی کوڈ کرنا ہو گا اس سے پہلے کہ پاکستان بھارتی ٹیم پر غلبہ حاصل کر لے کیونکہ پاکستان کے اسپنرز مڈل اوورز میں بھارتی بیٹرز کو سلو ڈان کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور بھارتی بیٹرز کا سلو ڈان ہونا ہی اس میچ میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہو گا۔
Comments
0 comment