پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے میں جانے کیلئے کسے ہرانا ہوگا؟

پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے میں جانے کیلئے کسے ہرانا ہوگا؟

بھارت پاکستان کو 61 رنز سے ہرانے کے بعد گروپ اے سے سپرایٹ مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔
پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے میں جانے کیلئے کسے ہرانا ہوگا؟

Webdesk

|

15 Feb 2026

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026  میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے پاکستان کو اپنا آخری گروپ میچ لازمی جیتنا ہوگا۔

بھارت پاکستان کو 61 رنز سے ہرانے کے بعد گروپ اے سے سپرایٹ مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔

بھارت کے خلاف61  رنز کی شکست سے  پاکستان کے نیٹ  رن ریٹ کو بھاری دھچکا پہنچا ہے۔

پاکستان کا نیٹ رن ریٹ شکست کے بعد0.932  سے گر کرمنفی 0.403  ہوگیا ہے اور نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر امریکا سے نیچے آگیا ہے۔

امریکا کے 4 میچز میں 2 فتوحات کے ساتھ 4 پوائنٹس اور  رن ریٹ 0.788 ہے۔

پاکستان کا آخری گروپ میچ نمیبیا سے ہے جو کہ 18 فروری کو کھیلا جائیگا۔

سپر ایٹ مرحلے میں جانے کے لیے پاکستان کو یہ میچ لازمی جیتنا ہوگا، نمیبیا نے اگر اپ سیٹ کردیا تو پاکستان سپر 8 کی دوڑ سے باہر نکل جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!