پاکستان کے فیصلے پر بی سی سی آئی بھی خوشی سے نہال

پاکستان کے فیصلے پر بی سی سی آئی بھی خوشی سے نہال

راجیو شکلا نے پاکستان کے فیصلے کوکرکٹ کی جیت قرار دےدیا
پاکستان کے فیصلے پر بی سی سی آئی بھی خوشی سے نہال

ویب ڈیسک

|

10 Feb 2026

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے مذاکرات کے نتیجے کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں راجیو شکلا نے کہا کہ آئی سی سی کے نمائندوں کے مذاکرات سے خوشی ہوئی کیونکہ اس میں کرکٹ کی اہمیت کو ترجیح دی گئی اور باہمی رضامندی سے فیصلہ ہوا، جو مثبت قدم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذاکرات آئی سی سی کے چیئرمین کے زیر نگرانی ہوئے اور آئی سی سی کے نمائندے پی سی بی اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے بات چیت کے لیے لاہور گئے، جس سے مسئلہ حل ہو گیا۔

راجیو شکلا نے کہا کہ آئی سی سی نے مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کیے، اور یہ ایک بڑی کامیابی ہے کہ پاکستان اب 15 فروری کو میچ کھیل سکے گا۔ انہوں نے میچ کو ون ون پوزیشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ورلڈکپ کے لیے کامیاب مثال بنے گا۔

انہوں نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے حوالے سے بھی بتایا کہ مذاکرات میں بی سی بی کو ریلیف دیا گیا اور وہ بھی خوش ہیں، جس سے ایونٹ کی مجموعی کامیابی ممکن ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!