پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرادیا
Webdesk
|
3 Dec 2024
پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست ہرا کر سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے بلاوایو میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی بولرز کے سامنے زمبابوے کی بیٹنگ لائن فلاپ ثابت ہوئی، پوری ٹیم 12.4 اوورز میں 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
گرین شرٹس کے خلاف ایک موقع پر زمبابوے کا اسکور بغیر وکٹ گنوائے 37 رنز تھا۔ پھر ایسی وکٹیں گریں کہ صرف 20رنز کے اضافے کے درمیان پورے 10 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
سفیان مقیم نے پاکستان کی جانب سے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں پویلین کی راہ دکھائی، علاوہ عباس آفریدی نے 2، ابرار احمد ، حارث رف اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ لی۔
پاکستان نے زمبابوے کا 58 رنز کا ہدف چھٹے اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔اوپنر عمیربن یوسف 22، صائم ایوب 36 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔
Comments
0 comment