پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
ویب ڈیسک
|
20 Dec 2024
پاکستان نے بابر اعظم، رضوان اور کامران غلام کی شاندار بیٹنگ جبکہ شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے جنوبی افریقا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی دھول چٹا دی۔
کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 330 رنز کا ہدف دیا تھا۔ محمد رضوان 80، بابر اعظم 73 اور کامران غلام 63 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے تھے۔
جنوبی افریقا کے کوینا ماپاکھا نے چار جبکہ جینسین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کو اچھا آغاز نہ ملا اور پاکستانی بولرز کے آگئے وکٹ کیپر ہائین رچ کلاسین کے علاوہ کوئی بھی بلے باز نہ ٹک سکا، افریقی بلے باز 97 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے۔
شاہین آفریدی نے چار، نسیم شاہ نے تین، ابرار احمد نے دو جبکہ سلمان علی آغا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
دوسرے میچ میں افریقا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کے بعد پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔
Comments
0 comment