10 hours ago
پاکستان ایشیا کپ کے مزید میچز کھیلے گا؟ اہم فیصلہ کچھ دیر میں متوقع

ویب ڈیسک
|
16 Sep 2025
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایشیا کپ سے متعلق باضابطہ مؤقف آئندہ چند گھنٹوں میں سامنے آنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے درخواست کی تھی کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ٹورنامنٹ سے ہٹا دیا جائے، تاہم آئی سی سی نے یہ مطالبہ مسترد کرتے ہوئے گزشتہ شب ہی پاکستان کو آگاہ کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو قومی ٹیم ایشیا کپ سے دستبرداری اختیار کر سکتی ہے۔ دبئی میں موجود ٹیم مینجمنٹ کو تاحال آئی سی سی کے اس فیصلے کی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی۔
اطلاعات ہیں کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج حکومتی اعلیٰ شخصیات سے مشاورت کریں گے تاکہ آئندہ حکمتِ عملی طے کی جا سکے۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ آئی سی سی نے پاکستان کی یہ درخواست مسترد کر دی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے اینڈی پائی کرافٹ کی جگہ کوئی اور ریفری تعینات کیا جائے۔
پاکستان نے یہ مطالبہ 15 ستمبر کو بھارت کے خلاف میچ کے بعد "ہینڈ شیک تنازع" کے تناظر میں کیا تھا اور خبردار کیا تھا کہ اگر ریفری تبدیل نہ کیا گیا تو ٹیم مزید میچز کھیلنے سے انکار کر دے گی۔
Comments
0 comment