پاکستانی نوجوان نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر عالمی ٹائٹل جیت لیا

پاکستانی نوجوان نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر عالمی ٹائٹل جیت لیا

پاکستان مسلسل پانچ بار ٹائٹل جیتنے والا پہلا ملک بن گیا ہے
پاکستانی نوجوان نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر عالمی ٹائٹل جیت لیا

ویب ڈیسک

|

9 Sep 2024

پاکستان نے سری لنکا میں پانچویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پاکستان نوجوان عفان سلمان نے مشکل ترین غیر معمولی کھیل میں فتح حاصل کرنے کیلیے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

اس عالمی چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 138 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ مسلسل پانچ بار جیتنے کا ریکارڈ بھی بنالیا ہے۔ 

عفان سلمان نے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 میں سے 19 کھیلوں میں شاندار علمی مہارت اور اسٹریٹجک کھیل کے ذریعے کامیابی حاصل کی۔ ورلڈ انگلش لینگوئج اسکریبل پلیئرز ایسوسی ایشن (WESPA) نے اپنے فیس بک پیج پر عفان کی فتح کا اعلان کیا۔

پاکستان نوجوان کے مدمقابل ہندوستان کے سویاش منچالی تھے انہوں نے بھی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 17-7 کے ریکارڈ اور +2364 کے اسپریڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ٹاپ ٹین میں جگہ حاصل کرنے والے چھ پاکستانی کھلاڑیوں میں بلال اشعر اور ابراہیم منصور تھے، دونوں 16-8 ریکارڈز کے ساتھ بالترتیب 6 ویں اور 8 ویں نمبر پر رہے۔

پاکستانی کھلاڑی احزام احمد نے اپنی غیر معمولی کارکردگی سے 10 واں نمبر حاصل کیا۔ اس حالیہ فتح نے ملک کے نوجوانوں میں اسکریبل کی بڑھتی ہوئی صلاحیت اور مقبولیت کو اجاگر کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!