16 hours ago
پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں کوالیفائی کر گئے

ویب ڈیسک
|
17 Sep 2025
ٹوکیو: پاکستان کے معروف جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔
تفصیلات کے مطابق کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے پہلی دو کوششوں میں مطلوبہ کارکردگی نہیں دکھا پائی، تاہم اپنی تیسری تھرو میں زبردست کم بیک کرتے ہوئے 85.28 میٹر کی شاندار تھرو کرکے براہ راست فائنل میں کوالیفائی کیا۔
ارشد ندیم کی اس کارکردگی کو سوشل میڈیا اور کھیلوں کے حلقوں میں بے حد سراہا جا رہا ہے۔ صارفین کا ماننا ہے کہ ایتھلیٹ عالمی معیار پر پورا اترتے ہیں اور میڈل جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
قومی ہیرو نے اس سے قبل بھی متعدد مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، تاہم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل تک رسائی ان کے کیریئر کا ایک اور بڑا سنگ میل ہے۔
اب شائقین کی نظریں فائنل مقابلے پر مرکوز ہیں، جہاں ارشد ندیم سے طلائی تمغہ جیتنے کی توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں۔
Comments
0 comment