پانڈیا اور نتاشا میں اختلاف کیوں ہوئے؟ قریبی دوست نے بتادیا

پانڈیا اور نتاشا میں اختلاف کیوں ہوئے؟ قریبی دوست نے بتادیا

ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے
پانڈیا اور نتاشا میں اختلاف کیوں ہوئے؟ قریبی دوست نے بتادیا

Webdesk

|

11 Jul 2024

ممبئی : بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ کی علیحدگی کی افواہوں پر ان کے ایک قریبی دوست نے راز فاش کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک اور نتاشا کے دوست کا کہنا ہے کہ دونوں کے تعلقات میں خرابی کی وجہ ہاردک بنے تاہم نتاشا بھی تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے تیار دکھائی نہیں دیتیں۔

دوست کا کہنا ہے کہ 'کسی کو نہیں معلوم کہ آنے والے دنوں میں کیا ہوگا لیکن اس وقت ہاردک اور نتاشا اپنے تعلقات کو بہتر نہیں کرنا چاہتے اور شاید یہ تعلق اب برقرار نہ رہے۔

ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم رواں سال مئی میں اس وقت ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جب نتاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام کے ساتھ 'پانڈیا' ہٹا دیا تھا۔

آئی پی ایل 2024 کے میچز میں نتاشا کی عدم شرکت سے بھی دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو تقویت ملی تھی، ٹی20 ورلڈ کپ سے واپسی کے بعد پانڈیا بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ نظر نہیں آئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!