پاسدارانِ انقلاب نے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کوسنگین نتائج سے خبردار کردیا
Webdesk
|
28 Jun 2026
تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کا خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کوسنگین نتائج سے خبردار کیا۔
آئی آر جی سی بحریہ کے کمانڈرنے اپنے بیان میں کہا ایران کے جنوبی شہرسیرک پرامریکی حملہ آبنائے ہرمز پر ایران کی برتری کو ختم نہیں کر سکتا۔
ایرانی بحری کمانڈ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں پر فائرنگ کا مقصد دیگر جہازوں کو یہ یاد دلانا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے واضح اور مقررہ راستے پر عمل کرنا ضروری ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے مزید کہا کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کا معاملہ الگ ہے اور وہ آنے والے دنوں میں جہنم کا سامنا کریں گے۔
امریکی حکام نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے اس تازہ بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا تاہم خطے کی مجموعی صورتحال پر عالمی برادری گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
Comments
0 comment