پی ایس ایل 11، ملتان کی ٹیم 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فروخت
Webdesk
|
9 Feb 2026
ملتان: پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے خریدلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کی ٹیم کی نیلامی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔
سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بھی آکشن تقریب میں موجود تھے، پاکستان کے لیجنڈ بلے باز ظہیر عباس بھی ملتان کے آکشن کے موقع پر آئے۔ لاہور قلندرز کے مالکان ثمین رانا اور عاطف رانا بھی ایکسپو سنٹر لاہور میں ہونے والی آکشن میں شریک ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کی نیلامی میں پانچ بڈرز شریک تھے۔ ملتان کی ٹیم کی نیلامی کے لیے بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔
ملتان کی ٹیم کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے خریدلیا، ملتان پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی ہے۔
Comments
0 comment