پی ایس ایل 9: فرنچائز کے برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری

پی ایس ایل 9: فرنچائز کے برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری

بابر اعظم پشاور زلمی، سرفراز کوئٹہ، شاہین لاہور، عماد وسیم اسلام آباد کے اسکواڈ میں شامل ہیں
پی ایس ایل 9: فرنچائز کے برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری

Webdesk

|

7 Dec 2023

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 9 میں فرنچائزز کی جانب سے برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف اور ڈیوڈ ویز شامل، سکندر رضا، عبداللہ شفیق ، زمان خان ، مرزا طاہر بیگ، اور راشد خان کو برقرار رکھا ہے۔   

اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان ، نسیم شاہ ، عماد وسیم ، اعظم خان ، فہیم اشرف ، ایلکس ہیلز ، کولن منرو اور رومان رئیس کو برقرار رکھا۔

ملتان سلطانز میں محمد رضوان ، افتخار احمد ، خوشدل شاہ،اسامہ میر ، عباس آفریدی ، احسان اللہ ، فیصل اکرم شامل ہوں گے، اسی طرح کراچی کنگز میں جیمز ونس ، حسن علی ، شان مسعود ، شعیب ملک ، تبریز شمسی ، میر حمزہ ، محمد اخلاق اور محمد عرفان خان ہوں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رایلی روسو ، محمد وسیم جونیئر، جیسن رائے ، ونیندو ہسرنگا ، سرفراز احمد ، ابرار احمد ، محمد حسنین اور ول سمیڈ کو برقرار رکھا ہے۔

پشاور زلمی: بابر اعظم اور روومین پاول ، صائم ایوب ، ٹام کوہلر کیڈمور ، محمد حارث ، عامر جمال ، خرم شہزاد اور حسیب اللہ کو برقرار رکھا ہے۔      

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!