پی ایس ایل کا فائنل، محمد عامر کا اہم بیان سامنے آگیا

Webdesk
|
25 May 2025
لاہور:پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 10 کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر کا فائنل میچ سے قبل اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ فائنل میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی، اسی وجہ سے دباؤ ہوتا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر ٹیم کا فائنل میں پہنچنا خواب ہوتا ہے، اس مرتبہ ہم فائنل کھیل رہے ہیں، ہمیں امید ہے ہم فائنل جیتیں گے۔
عامر کا کہنا تھا کہ فائنل نارمل میچ نہیں ہوتا یہ ایک مختلف مقابلہ ہوتا ہے، فائنل میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی، جس کے باعث ہر کوئی دباؤ میں ہوتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ خرم شہزاد اچھی بولنگ کررہے ہیں، ڈومیسٹک سے سیکھ کر آئے ہیں۔ ہر کھلاڑی کو اپنے متعلق اندازہ لگانا چاہیے کہ کہاں غلطیاں ہو رہی ہیں، لاہور ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے، یہ ہمارے لیے خوش قسمت رہا ہے۔
Comments
0 comment