قومی کرکٹر حارث رؤف نے سادگی اور خاموشی سے شادی کرلی
ویب ڈیسک
|
6 Sep 2024
قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد حارث خاموشی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
23 سالہ وکٹ کیپر بلے باز جمعہ کو مداحوں کو انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کر کے اپنی شادی کی خوش خبری سنائی۔ ساتھ اپنی شادی کی خوشخبری شیئر کرنے کے لیے انسٹاگرام پر
تصاویر میں محمد حارث کو روایتی سفید کرتہ پاجامہ اور کوٹ میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اُن کے چہرے پر خوشی بھی واضح تھی۔
ایک تصویر میں پاور ہٹر کو اپنے والد کو گلے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کرکٹر نے شادی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے خوشی اور شکر کا اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا کہ ’الحمد اللہ آج کے دن اور ہمیشہ ملنے والی اس نعمت کیلیے‘۔
ان کی شادی کی خبر پر ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں اور مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔
Comments
0 comment