قومی کرکٹر حسن نواز کی والدہ توہمات پسند ہیں؟

ویب ڈیسک
|
22 Mar 2025
ابھرتے ہوئے قومی کرکٹر حسن نواز کے والدین نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں اپنے بیٹے کی شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
حسن نواز کے والد نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ان کے بیٹے نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور اپنے سفر کا آغاز لیہ کے پسماندہ علاقے کوٹلا حاجی شاہ سے کیا۔ وہ اپنے بیٹے کی بہترین کارکردگی پر بہت خوش ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
حسن نواز کی والدہ نے بتایا کہ انہوں نے میچ نہیں دیکھا، کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ کہیں ان کے بیٹے پر نظرِ بد کا اثر نہ ہو جائے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں 44 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 105 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلانے والے حسن نواز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی سنچری اپنے والد کے نام کی، جو ہمیشہ ان کے لیے دعا کرتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں شاندار کارکردگی پر حسن نواز کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ انہوں نے بابر اعظم کے پاکستانی کرکٹر کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانے کے ریکارڈ کو بھی توڑ دیا۔
یہ میچ حسن نواز کے کیریئر کا تیسرا ٹی20 انٹرنیشنل میچ تھا۔ ان کی اس کارکردگی نے نہ صرف ان کے والدین بلکہ پورے ملک کو فخر محسوس کرایا ہے۔
Comments
0 comment