ارسلان ایش نے ای اسپورٹس ورلڈکپ 2025 کیلیے کوالیفائی کرلیا

ویب ڈیسک
|
27 May 2025
پاکستانی گیمر ارسلان ایش نے ای اسپورٹس ورلڈکپ 2025ء میں کوالیفائی کر لیا۔
ریاض: پاکستان کے معروف پیشہ ور گیمر ارسلان "ایش" صدیقی نے سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ای اسپورٹس ورلڈکپ 2025ء میں اپنی شرکت یقینی بنا لی ہے۔
ای اسپورٹس ورلڈکپ 7 جولائی سے 24 اگست 2025ء تک جاری رہے گا جس میں 25 مختلف ای اسپورٹس ٹائٹلز شامل ہوں گے اور 200 سے زائد کلبز کے 2,000 سے زیادہ گیمرز حصہ لیں گے۔
اس ٹورنامنٹ کے فاتح کو 7 کروڑ ڈالرز انعامی رقم دی جائے گی۔
ٹورنامنٹ میں 32 عالمی شہرت یافتہ گیمرز حصہ لیں گے۔ واضح رہے کہ ارسلان ایش کو ماضی میں بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت کے لیے ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا رہا ہے، لیکن انہوں نے ان رکاوٹوں کے باوجود کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
یہ کامیابی پاکستانی ای اسپورٹس کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، جس سے ملک کے نوجوان گیمرز کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔
ارسلان ایش کی یہ کامیابی پاکستانی ای اسپورٹس انڈسٹری کو عالمی سطح پر متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
Comments
0 comment