روزے کا احترام، مسلمان کھلاڑی کے افطار کیلیے فٹبال میچ روک دیا گیا، خوبصورت ویڈیو دیکھیں

ویب ڈیسک
|
11 Mar 2025
فٹبال میچ کے دوران روزے کے احترام میں نہ صرف کھیل کو روکا گیا بلکہ مسلمان کھلاڑی کے ساتھ ساتھیوں نے اظہار یکجہتی بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹیڈ اور آرسنل کے مابین پریمیئر لیگ کے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی نُصیر مزراوی نے روزہ رکھا ہوا تھا۔
میچ کے دوران افطاری کا وقت ہوا تو کھیل کو روکا گیا اور پھر اس دوران نصیر مزراوی نے افطار کیا۔
نصیر مزراوی کے ساتھ ساتھی کھلاڑیوں نے بھی افطار کیا اور اُن کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس منظر کی ویڈیو سامنے آنے پر صارفین نے انتظامیہ کے اقدام کو سراہا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں مسلمان رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک بھوکے پیاسے رہ کر روزے رکھتے اور رب کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
Comments
0 comment