روزے رکھ کر کھیلنے والا کرکٹر دوران میچ جاں بحق

ویب ڈیسک
|
17 Mar 2025
آسٹریلوی شہر ایڈیلیڈ میں ہیٹ ویو کے دوران کھیلے جارہے میچ میں کرکٹر انتقال کرگیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ساؤتھ آسٹریلیا میں کونکورڈیا کالج اوول میں ہیٹ ویو کے دوران میچ کھیلا جارہا تھا جس دوران 40 سالہ جنید ظفر خان گرپڑے اور پھر اٹھ نہ سکے۔
رپورٹس کے مطابق جس وقت میچ کھیلا جا رہا تھا اس وقت درجہ حرارت 41.7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، اولڈ کونکورڈیا کرکٹ کلب کے کھلاڑی نے پہلے 40 اوورز فیلڈنگ کی پھر 7 اوورز بیٹنگ کی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹر کے گراؤنڈ پر گرتے ہی ایمبولینس کو طلب کیا گیا اور طبی عملے نے سی پی آر کیا لیکن وہ جنید ظفر کی جان نہ بچاسکے۔
کرکٹر کے دوست نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جنید ظفر خان روزے رکھ رہے تھے لیکن میچ کے دن وہ پانی پیتے دکھائی دیے۔
ایڈیلیڈ ٹرف کرکٹ ایسوسی ایشن کے قوانین کے مطابق اگر درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ سے اوپر ہو تو میچ منسوخ کردیا جاتا ہے اور درجہ حرارت اگر 40 سے اوپر ہو تو خصوصی احتیاطی تدابیر کے ساتھ میچز کھیلے جاتے ہیں۔
صدر اسلامک سوسائٹی کے مطابق جنید ظفر خان کے انتقال کی کوئی باضابطہ وجہ تاحال نہیں بتائی گئی جب کہ ایسی کوئی شہادت نہیں ملتی کہ روزہ ر کھنا ہی اچانک طبی واقعات کی وجہ بنتا ہے۔
Comments
0 comment