جنرل (ر) فیض کیخلاف کارروائی سے خود احتسابی کے بیانیے کو تقویت ملے گی، شاہد آفریدی

جنرل (ر) فیض کیخلاف کارروائی سے خود احتسابی کے بیانیے کو تقویت ملے گی، شاہد آفریدی

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کارروائی کے آغاز سے موجودہ قیادت کے خود احتسابی کے بیانیے کو مزید تقویت حاصل ہوگی
جنرل (ر) فیض کیخلاف کارروائی سے خود احتسابی کے بیانیے کو تقویت ملے گی، شاہد آفریدی

Webdesk

|

11 Dec 2024

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کارروائی کے آغاز سے موجودہ قیادت کے خود احتسابی کے بیانیے کو مزید تقویت حاصل ہوگی اور اس تاثر کو زائل کیا جا سکے گا کہ طاقتور احتساب سے بالاتر ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جبکہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا سامنا کرنے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے فیض حمید سے متعلق بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ترجمان پاک کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق لیفٹینٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف فرد جرم عائد کر کے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں سابق کپتان نے کہا کہ اس کارروائی سے موجودہ قیادت کے خود احتسابی کے بیانیے کو مزید تقویت حاصل ہوگی اور اس تاثر کو زائل کیا جا سکے کا کہ طاقتور احتساب سے بالاتر ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!