شعیب اختر نے بمراہ کو اہم مشورہ دے دیا؟

شعیب اختر نے بمراہ کو اہم مشورہ دے دیا؟

بمراہ دنیائے کرکٹ کا اثاثہ ہے اور ہمیں اس کی حفاظت کرنی چاہیے۔
شعیب اختر نے بمراہ کو اہم مشورہ دے دیا؟

Webdesk

|

15 Dec 2024

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھارتی فاسٹ بولر جسمپریت بمراہ کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اپنے کیریئر کو طویل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ٹیسٹ کرکٹ کے مقابلے میں محدود اوور کی کرکٹ کو فوقیت دینے کی ضرورت ہے۔

شعیب اختر کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ جسمپریت بمراہ کی لائن و لینتھ اچھی ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں طویل اسپیل ہوتے ہیں اور  وکٹیں لینے کے لیے آپ کو اسپیڈ کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ بلے باز کو جلدی نہیں ہوتی اور وہ رسک نہیں لیتا۔

 شعیب اختر کا یہ بھی کہنا تھا کہ بمراہ دنیائے کرکٹ کا اثاثہ ہے اور ہمیں اس کی حفاظت کرنی چاہیے۔

راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہوگی اگر بمراہ زیادہ کرکٹ سے پرہیز کرے، بمراہ کو خود کو دیکھنا ہوگا کیونکہ اس نے تمام فارمیٹس کے ساتھ آئی پی ایل بھی کھیلنا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ بمراہ کو ٹیسٹ کھیلنا ہے تو  وکٹیں لینے کے لیے اسپیڈ بڑھانے اور برقرار رکھنے کی ضرورت ہوگی لیکن اس میں انجری کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے، اگر میں بمراہ کی جگہ ہوتا تو خود کو  وائٹ بال کرکٹ تک محدود کرتا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!