شعیب اختر ٹی 20 کی ٹرافی کے ہمراہ قذافی اسٹیڈیم میں جلوہ گر

شعیب اختر ٹی 20 کی ٹرافی کے ہمراہ قذافی اسٹیڈیم میں جلوہ گر

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری میچ میں شعیب اختر رکشے میں ٹرافی کے ہمراہ اسٹیڈیم پہنچے
شعیب اختر ٹی 20 کی ٹرافی کے ہمراہ قذافی اسٹیڈیم میں جلوہ گر

ویب ڈیسک

|

28 Apr 2024

ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی کردی، شعیب اختر نے رکشے میں ٹرافی کے ہمراہ قذافی اسٹیڈیم کا چکر لگایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچویں ٹی 20 میچ کے دوران اننگز بریک میں ٹرافی کو قذافی اسٹیڈیم کی سیر کرانے کیلیے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر موجود تھے۔

 انھوں نے آٹو رکشہ پر چمچماتی ٹرافی کے ساتھ اسٹیڈیم کا چکر لگایا، تماشائیوں نے اس کا بھرپور استقبال کیا۔

اس سے پہلے ٹرافی نے اسلام آباد اور ایبٹ آباد گئی تھی۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یکم جون سے شروع ہوگا، امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ میزبان ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!