شاہد آفریدی نے پاکستان ٹیم کی مسلسل شکستوں کی وجہ بتادی

شاہد آفریدی نے پاکستان ٹیم کی مسلسل شکستوں کی وجہ بتادی

سلیکشن کمیٹی پر مجھے افسوس کرنا چاہیے، انکو یہ نہیں پتا کہ کس فارمیٹ کا کپتان کون ہونا چاہیے۔
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹیم کی مسلسل شکستوں کی وجہ بتادی

Webdesk

|

16 Mar 2026

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز ہارنے کے بعد سلیکشن کمیٹی کو شکستوں کی وجہ قرار دیدیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان ٹیم کی مسلسل شکستوں کی وجہ سلیکشن کمیٹی کو قرار دیدیا اور کہاکہ ورلڈکپ کی پرفارمنس سامنے تھی اب بنگلہ دیش سے بھی سیریزہارگئے۔

سلیکشن کمیٹی پر مجھے افسوس کرنا چاہیے، انکو یہ نہیں پتا کہ کس فارمیٹ کا کپتان کون ہونا چاہیے۔

شاہد آفریدی نے کہاکہ سرجری کے نام پرچند نئے لڑکے سلیکٹ کرلئے جاتے ہیں،پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ اس سٹینڈرڈ کی نہیں ہے کہ اچھے کھلاڑی آکر جگہ بنا سکیں۔

سرجری کے نام پرجن سنیئرزکی ون ڈے میں اچھی پرفارمنس تھیں انکو باہربٹھا دیاہے،اسکو سرجری نہیں کہتے، سرجری سلیکشن کمیٹی کی بنتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!