شاہین آفریدی دوسرے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ
Webdesk
|
29 Aug 2024
راولپنڈی: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
جیسن گلیسپی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی ابھی باپ بنے ہیں، ہم چاہتے ہیں وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں۔
جیسن گلیسپی نے کہا کہ شاہین آفریدی کے ساتھ اظہر محمود کام کر رہے ہیں، شاہین آفریدی تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عامر جمال فٹنس کلیئرنس نہیں کر پائے۔ ابرار احمد کو 12 رکنی اسکواڈ میں کنڈیشنر کو دیکھ کر شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو بنگال ٹائیگرز نے 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
Comments
0 comment