شاہین آفریدی کا پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی سے دل ٹوٹ گیا، انتہائی افسردہ

شاہین آفریدی کا پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی سے دل ٹوٹ گیا، انتہائی افسردہ

شاہین آفریدی کا ماننا ہے کہ انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ذرائع
شاہین آفریدی کا پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی سے دل ٹوٹ گیا، انتہائی افسردہ

ویب ڈیسک

|

30 Aug 2024

بنگلاد یش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ ہونے پر شاہین آفریدی قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے ناراض ہیں اور وہ ناروا سلوک پر نادم بھی ہیں۔

شاہین آفریدی نے گزشتہ روز جب دوسرے ٹیسٹ کیلیے اسکواڈ کا اعلان سنا تو اُن کا دل ٹوٹ گیا اور انہوں نے اپنے مسلسل ناروا سلوک پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش سے عبرتناک شکست کا ملبہ مجھ پر ڈال دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ٹیم آفیشل شاہین آفریدی کو پسند نہیں کرتے اور حالیہ فیصلے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

شاہین آفریدی دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے والے واحد کھلاڑی ہیں جبکہ اُن کی جگہ میر حمزہ یا پھر ابرار احمد کو موقع دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی پہلے میچ کے بعد جب اپنے نومولود بیٹے اور اہلیہ سے ملاقات کیلیے کراچی آئے تو کرکٹ بورڈ نے دو روز کے بعد ہی انہیں واپس بلوالیا تھا اور یہ کہا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کرنی ہے مگر پھر جب اعلان کیا گیا تو وہ حیران اور افسردہ ہوئے کیونکہ  انہیں اپنے گھر والوں کے ساتھ بھی وقت گزارنا تھا مگر قومی ٹیم کی خاطر وہ سب چھوڑ کر واپس آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین کو ڈراپ کر کے سخت پیغام دیا گیا ہے  جس کی بنیاد پر یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مستقبل میں انہیں ون ڈے اور ٹی 20 سے بھی ڈراپ کر کے سائیڈ لائن کیا جاسکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!