شاہین آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرلیں

شاہین آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرلیں

فاسٹ بولر نے محض 24 سال کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کیا
شاہین آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرلیں

ویب ڈیسک

|

13 May 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے محض 24 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرلیں۔

شاہین آفریدی نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔انہوں نے  300 وکٹیں 145 انٹرنیشنل میچز  میں حاصل کیں۔

شاہین آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 113 جبکہ ون ڈے کرکٹ میں 104 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔  اس کے علاوہ فاسٹ بولر ٹی20 انٹرنیشنلز  میں 84 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!