اسلام آباد میں نوجوان ٹینس اسٹار کی پراسرار موت، کراچی میں تدفین
ویب ڈیسک
|
15 Feb 2024
ایک روز قبل اسلام آباد میں آئی ٹی ایف جونیئرز ٹینس ٹورنامنٹ میں شریک زینب نقوی گزشتہ روز ہوٹل میں مردہ پائی گئیں تھیں۔
سترہ سالہ زینب علی نقوی کے جسد خاکی کو گزشتہ شب اسلام آباد سے کراچی منتقل کیا گیا، جس کے بعد اُن کی نماز جنازہ امام بارگاہ محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ ایس میں ادا کی گئی اور تدفین سپر ہائی وے پر قائم قبرستان وادی حسین میں ہوئی۔
واضح رہے کہ 17 سالہ زینب علی نقوی اسلام آباد میں آئی ٹی ایف جونیئرز ٹینس ٹورنامنٹ میں شریک زینب گزشتہ روز میچ کے بعد ہوٹل میں مردہ پائی گئیں تھیں۔
پاکستان کی ٹاپ 8 جونیئر ویمن کھلاڑیوں میں شامل زینب سندھ میں دوسری پوزیشن پر براجمان تھیں اور وہ متعدد ٹورنامنٹس کی فاتح تھیں۔
دریں اثنا سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر گلزار فیروز اور محمد خالد رحمانی و دیگر نے زینب علی نقوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔
Comments
0 comment