سپہ سالار کا قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں افطار ڈنرکا اہتمام
Webdesk
|
8 Apr 2024
راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ نے کاکول اکیڈمی میں جسمانی تربیت حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سپہ سالار کی جانب سے کاکول میں قائم آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کیمپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
آرمی ہاؤس راولپنڈی میں دیے گئے افطار ڈنر میں قومی کرکٹ ٹیم کے کاکول تربیبی کیمپ میں حصہ لینے والے کھلاڑٰیوں اور چیئرمین پی سی بی سمیت کرکٹ بورڈ کے دیگر حکام شریک ہوئے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کھلاڑیوں سے ملاقات اور گفتگو میں اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کاکول میں بہترین تربیت اور کھیلوں کے فروغ میں فوج کے کردار پر سپہ سالار کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Comments
0 comment