سرفراز احمد کو صبر کا پھل مل گیا

سرفراز احمد کو صبر کا پھل مل گیا

سرفراز احمد جان ہیں اور ہم انہیں کھونے کے متحمل نہیں ہو سکتے
سرفراز احمد کو صبر کا پھل مل گیا

ویب ڈیسک

|

13 Mar 2025

پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان کے سابق کپتان اور چیمپئنز ٹرافی کے فاتح سرفراز احمد کو ٹیم کا نیا ٹیم ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔

فرنچائز کے مالک ندیم عمر نے کہا کہ سرفراز احمد پی ایس ایل 2019 کا ٹائٹل جتوانے والے کپتان ہیں اور لیگ کے آغاز سے ہی وہ فرنچائز کے کلیدی کھلاڑیوں میں سے ایک رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز نے کپتان کی حیثیت سے فرنچائز کی بہترین قیادت کی، اور ہمیں امید ہے کہ وہ ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر بھی اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔  

ندیم عمر نے مزید کہا کہ سابق ٹیسٹ کپتان معین خان کو ہیڈ کوچ اور سرفراز احمد کو ٹیم ڈائریکٹر مقرر کرنے سے ٹیم کو مضبوط قیادت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد فرنچائز کی جان ہیں، اور ہم انہیں کھونے کے متحمل نہیں ہو سکتے تھے۔  

واضح رہے کہ سرفراز احمد نے گزشتہ ایڈیشن سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور وہ پہلی بار پلیئرز ڈرافٹ کا حصہ بنے تھے، لیکن کسی ٹیم نے انہیں منتخب نہیں کیا۔ بعد ازاں، انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔  

سرفراز احمد لیگ کے آغاز سے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے وابستہ رہے ہیں۔ انہوں نے فرنچائز کی نمائندگی کرتے ہوئے 86 میچز کھیلے، جس میں 7 نصف سنچریوں کی مدد سے 29.32 کی اوسط سے 1525 رنز بنائے۔ فرنچائز نے ان کی قیادت میں 2016 اور 2017 میں پی ایس ایل کے فائنلز تک رسائی حاصل کی تھی۔  

اب سرفراز احمد کو ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر فرنچائز کی قیادت کرنے کا موقع ملے گا، جس سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!