صائم ایوب پی ایس ایل کھیل سکیں گے؟

صائم ایوب پی ایس ایل کھیل سکیں گے؟

صائم ایوب جنوری میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے
صائم ایوب پی ایس ایل کھیل سکیں گے؟

ویب ڈیسک

|

13 Mar 2025

جنوبی افریقا میں ٹیسٹ میچ کے دوران شدید انجرڈ ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر صائم ایوب کے کیرئیر کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق 22 سالہ صائم ایوب جنوری میں کیپ ٹاون ٹیسٹ میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے، جس کے بعد سے ان کی بحالی کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق، پاکستانی ٹرینر حنیف ملک کی نگرانی میں صائم ایوب کی ری ہیبلیٹیشن کا سلسلہ جاری ہے۔ برطانوی معالجین منگل کو صائم ایوب کا تفصیلی طبی معائنہ کریں گے اور ان کی صحت کے حوالے سے اپنی رائے پیش کریں گے۔

طبی رائے کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کیا صائم ایوب 11 اپریل سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) میں حصہ لے سکیں گے۔

صائم ایوب نے باقاعدہ ٹریننگ دوبارہ شروع کر دی ہے، جبکہ پاکستانی ٹرینر حنیف ملک ان کی دعوت پر لندن میں موجود ہیں اور ان کی بحالی کے عمل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

حنیف ملک، جو پی سی بی کو خیرباد کہہ چکے ہیں، مینٹل کنڈیشنگ، ایڈوانس بیٹنگ اسکلز اور لائف اسکلز کے شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ صائم ایوب دائیں ٹخنے کی انجری کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت سے محروم رہ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی وائٹ بال سیریز میں بھی پاکستان ٹیم ان کی خدمات سے فائدہ اٹھانے سے قاصر رہے گی۔

صائم ایوب کی صحت یابی اور ان کے مستقبل کے حوالے سے آنے والے فیصلے کو پاکستان کرکٹ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ وہ ٹیم کے لیے ایک اہم بیٹر کے طور پر ابھر رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!