تمنا بھاٹیا نے عبدالرزاق سے شادی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

تمنا بھاٹیا نے عبدالرزاق سے شادی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

یہ تصویر ایک جیولری اسٹور کی افتتاحی تقریب کی تھی
تمنا بھاٹیا نے عبدالرزاق سے شادی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

Webdesk

|

4 Aug 2025

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا نے سابق پاکستانی آل رانڈر عبدالرزاق کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر پہلی بار خاموشی توڑ دی۔دونوں کی خفیہ شادی کی افواہ کئی سال پہلے اس وقت زور پکڑ گئی تھی جب تمنا اور عبدالرزاق کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

یہ تصویر ایک جیولری اسٹور کی افتتاحی تقریب کی تھی، جس میں دونوں شخصیات شریک تھیں۔تاہم اب تمنا نے اس معاملے پر وضاحت دے دی۔

 انہوں نے اس خبر پر ہنستے ہوئے کہا کہ مذاق مذاق میں، عبدالرزاق! سوشل میڈیا واقعی ایک تفریح گاہ ہے، یہ سب سے بیت کی باتیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے صرف ایک جیولری اسٹور کی افتتاحی تقریب کی، جہاں عبدالرزاق اور میں اتفاقیہ شریک ہوئے تھے، نہ اس سے پہلے کوئی تعلق تھا نہ بعد میں۔

ہمارا کوئی رابطہ تک نہیں تھا، لوگ خود ہی کہانیاں بنا لیتے ہیں۔تمنا بھاٹیا نے کہا کہ انٹرنیٹ پر گردش کرتی خبروں کے مطابق تو میری عبدالرزاق سے شادی بھی ہو چکی تھی۔

 انہوں نے پاکستانی کرکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، معاف کیجیے گا سر، آپ کے تو بچے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے انٹرویو میں کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہوں پر بھی بار کھل کر بات کی۔انہوں نے کہا کہ میں ان سے صرف ایک دن کے لیے ملی تھی، شوٹ کے بعد نہ کبھی بات ہوئی اور نہ ملاقات۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!