تمیم اقبال کی صحت سے متعلق اہم خبر

تمیم اقبال کی صحت سے متعلق اہم خبر

تمیم اقبال کو غازی پور کے ہسپتال سے ڈھاکا منتقل کردیا گیا ہے
تمیم اقبال کی صحت سے متعلق اہم خبر

Webdesk

|

27 Mar 2025

ڈھاکہ : بنگلادیش کے سابق کپتان تمیم اقبال کو ڈھاکا کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔گزشتہ دنوں ڈومیسٹک میچ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر کرکٹر تمیم اقبال کو فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا تھاجس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر انکی انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔

تمیم اقبال کو صحتیابی میں بہتری کے بعد غازی پور کے ہسپتال سے ڈھاکا منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں ایورکیئر ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔

فیملی ذرائع کے مطابق کرکٹر کو ہسپتال سے منتقل کرنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔سابق بنگلادیشی کپتان تمیم اقبال کی صحت تیزی سے بہتر ہورہی ہے تاہم وہ بدستور انہیں زیر نگرانی رکھنا چاہتے ہیں، اب بھی ان کی صحت کو خطرہ لاحق ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیف فزیشن دیباشش چوہدری نے کہا کہ میں نے خود ذاتی طور پر تمیم اقبال کا معائنہ کیا، انھوں نے چہل قدمی کی اور آکسیجن و دوسری کسی میڈیکل سپورٹ کے بغیر وقت گزارا ہے، یہ سب مثبت علامات ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!