ٹی 20 کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا

ٹی 20 کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا

آسٹریلیا نے دو پاور پلے میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ٹی 20 کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا

ویب ڈیسک

|

5 Sep 2024

آسٹریلیا اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ہونے والے ٹی 20 میچ میں نئے عالمی ریکارڈ قائم ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈنبرا میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے ابتدائی چھ اوورز میں 113 رنز اسکور کیے اور پاور پلے میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنالیا۔

پھر دوسرے پاور پلے شروع ہوا تو آسٹریلیا نے 10 سے بھی کم اوورز میں 150 سے زائد رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی بنایا۔ 

اس سے قبل اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 154 رنز بنائے، آسٹریلیا نے یہ ہدف 9.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کے بلے باز ٹریوس ہیڈ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 گیندوں پر 5 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 80 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مچل مارش نے 12 گیندوں پر 3 چھکے اور 5 چوکوں سے 39 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں سے شکست دی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!