ٹی 20 ورلڈکپ کا پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا بارش سے متاثر ہونے کا امکان
ویب ڈیسک
|
15 Feb 2026
کولمبو میں آج ہونے والے پاکستان اور بھارت کے ٹی ٹوئنٹی میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
سری لنکن میڈیا کےمطاب شہر میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والے کم دباؤ کے باعث کولمبو میں بارش ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے میچ میں تاخیر بھی ہوسکتی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ شام کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے، تاہم میچ کا انعقاد پھر بھی متوقع ہے۔
موسم کا درجہ حرارت تقریباً 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ ہوا میں نمی بھی زیادہ ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بارش میچ شروع ہونے سے پہلے ہوئی تو ٹاس میں تاخیر یا میچ کے اوورز کم کیے جا سکتے ہیں۔
بادل زیادہ ہونے کی وجہ سے روشنی کم ہوگی جس سے کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور بولنگ میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ تاہم امید ہے کہ رات کے وقت موسم میں کچھ بہتری آجائے گی۔
Comments
0 comment