ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کی بیٹنگ لائن ہدف کے تعاقب میں لڑ کھڑا گئی
Webdesk
|
15 Feb 2026
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا اور ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان کے 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
پاکستانی کپتان سلمان آغا نے کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما پہلے ہی اوور میں سلمان آغا کی گیند پر بغیر کوئی رنز چلتے بنے۔
بھارت کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر ایشان کشن تھے جو کہ 40 گیندوں پر 77 رنز بناکر صائم ایوب کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
15 ویں اوور میں 126 کے مجموعی اسکور پر تلک ورما کو صائم ایوب نے آٹ کیا، انہوں نے 25 رنز بنائے۔ اگلی ہی گیند پر ہاردک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے صائم ایوب کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کے خلاف بھارت کی پانچویں وکٹ 159 رنز پر گری جب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو 32 رنز بناکر عثمان طارق کی گیند پر چلتے بنے، ان کے علاوہ دوبے نے 27 جب کہ اکشر پٹیل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ عثمان طارق، شاہین آفریدی اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی، ایک کھلاڑی رن آٹ ہوا۔
Comments
0 comment