ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو باآسانی 61 رنز سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو باآسانی 61 رنز سے شکست دیدی

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن فیل ہوگئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو باآسانی 61 رنز سے شکست دیدی

Webdesk

|

15 Feb 2026

کولمبو: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت  نے پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا تھا، ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن فیل ہوگئی اور پوری ٹیم 114 رنز بناکر آؤ ٹ ہوگئی۔

پاکستانی کپتان سلمان آغا نے کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر  بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ ٹاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔

بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما پہلے ہی اوور میں سلمان آغا کی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے چلتے بنے تھے۔

بھارت کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر ایشان کشن تھے جو کہ 40 گیندوں پر 77 رنز بناکر صائم ایوب کی گیند پر آؤٹ ہوگئے تھے۔

تلک ورما کو صائم ایوب نے 15 ویں اوور میں 126 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کیا، انہوں نے 25 رنز بنائے۔ اگلی ہی گیند پر ہاردک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے صائم ایوب کا شکار بن گئے۔

پاکستان کے خلاف بھارت کی پانچویں وکٹ 159 رنز پر گری تھی جب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو 32 رنز بناکر عثمان طارق کی گیند پر آٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ دوبے نے 27 جب کہ اکشر پٹیل بغیر کوئی رن بنائے آٹ ہوئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!