ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست

ڈیرل مچل 25 اور مچل سینٹنر 17 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:  نیوزی لینڈ کے ہاتھوں افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست

Webdesk

|

8 Feb 2026

کولمبو: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 5وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق گروپ ڈی کا یہ میچ بھارتی شہر چنئی میں کھیلا گیا جس میں افغانستان نے ٹاس جیتا ، پہلے بیٹنگ کرتی ہوئے افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے 183 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ 65 ، گلین فلپس 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ڈیرل مچل 25 اور مچل سینٹنر 17 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے،واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

 ایونٹ کے پہلے روز3 میچز ہوئے، پاکستان ٹیم نے گروپ اے میں اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کے خلاف کھیلا جس میں پاکستان کو فتح ہوئی

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!