بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا
Webdesk
|
15 Feb 2026
کولمبو :آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا۔
کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستانی کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
اکستانی کپتان سلمان آغا نے کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔
بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما پہلے ہی اوور میں پاکستانی کپتان سلمان آغا کی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ بھارت نے 18 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنا لئے
پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پاکستان کی پلئینگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان ، بابراعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔
Comments
0 comment