ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: امریکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: امریکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ڈیلس میں گروپ اے کے کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: امریکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Webdesk

|

6 Jun 2024

میزبان امریکا نے پاکستان کے خلاف آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ڈیلس میں گروپ اے کے کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

امریکا کے خلاف میچ میں پاکستان نے 4 فاسٹ بولرز کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، اعظم خان، فخر زمان ، حارث رف، افتخار احمد، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاداب خان ، شاہین آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔

پاکستان سے میچ کے لیے امریکی ٹیم کی قیادت مونانک پٹیل کر رہے ہیں۔

امریکی ٹیم میں ایرون جونز ، اسٹیون ٹیلر، آندریس غوث ، نوتوش کینجی، محمد علی خان ، جیسی خان ، کورے اینڈرسن،نتیش کمار، ہرمیت سنگھ اور سوراب نریش شامل ہیں۔

پاکستان رواں ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہا ہے جبکہ امریکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں کینیڈا کو شکست دی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!