وہاب ریاض کیلئے سینئر ٹیم مینیجر کا عہدہ تخلیق، کرکٹ حلقوں کا حیرانی کا اظہار

وہاب ریاض کیلئے سینئر ٹیم مینیجر کا عہدہ تخلیق، کرکٹ حلقوں کا حیرانی کا اظہار

ٹیم مینیجر کی موجودگی میں وہاب ریاض کو سینئر مینیجر کیوں تعینات کیا گیا؟
وہاب ریاض کیلئے سینئر ٹیم مینیجر کا عہدہ تخلیق، کرکٹ حلقوں کا حیرانی کا اظہار

Webdesk

|

9 Apr 2024

کراچی:4 سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر رہنے والے منصور رانا کی موجودگی میں سلیکٹر وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا سینئر مینیجر بنایا گیا ہے،ان کیلئے نیا اور منفرد عہدہ تخلیق کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ کے حلقے بھی حیرانی کا اظہار کررہے ہیں کہ ٹیم مینیجر کی موجودگی میں وہاب ریاض کو سینئر مینیجر کیوں تعینات کیا گیا؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سیریز میں وہاب ریاض سلیکشن پالیسی پر نظر رکھیں گے، وہ ہر میچ میں روٹیشن پالیسی کا پلان دیں گے۔

وہاب اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ٹیم سلیکشن پلان کے حساب سے ہورہی ہے، سیریز میں وہاب ریاض کی پلیئنگ الیون میں رائے اہم ہوگی۔

سابق چیف سلیکٹرہر کھلاڑی کے ورک لوڈ کو بھی مانیٹر کریں گے،ہوم سیریز کے پانچوں میچز میں زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو ملاقات میں وہاب ریاض نے نیوزی لینڈسیریز میں سلیکشن پالیسی کے حوالے سے کھلاڑیوں کو بریفنگ دی تھی۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!