وہاب ریاض نے بڑا فیصلہ کرلیا

وہاب ریاض نے بڑا فیصلہ کرلیا

وہاب ریاض نے اپنے فیصلے سے پی سی بی ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ اور لاہور ریجن ایسوسی ایشن انتظامیہ کو آگاہ کردیا۔
وہاب ریاض نے بڑا فیصلہ کرلیا

Webdesk

|

10 Mar 2025

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈ آف مینٹورز اور سابق پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے شدید تنقید کے بعد نیشنل ٹی 20 کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا۔

سابق فاسٹ بالر وہاب ریاض نے اپنے فیصلے سے پی سی بی ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ اور لاہور ریجن ایسوسی ایشن انتظامیہ کو آگاہ کردیا۔

ان کی جگہ نوجوان فاسٹ بالر احمد بشیر کو لاہور وائٹس کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔لاہور واٹس میں وہاب ریاض کی شمولیت پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

سابق کرکٹرز سمیت کئی افراد نے اسے نوجوان کھلاڑیوں کے حق پر ڈاکہ قرار دیا تھا۔  

ایک صارف نے سوشل میڈیا پر لکھا:  

"پاکستان کرکٹ بورڈ کا حال دیکھیں، ایک ریٹائرڈ بولر کو سرکاری تعلقات کی بنیاد پر نیشنل ٹی 20 کھیلنے دیا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری کرکٹ تنزلی کا شکار ہے!"  

واضح رہے کہ 39 سالہ وہاب ریاض نے 2020 میں پاکستان کے لیے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔وہاب ریاض لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے ٹرائل میچ میں اچھی کارکردگی دکھا کر ٹیم میں شامل ہوئے تھے۔  

لاہور گرینز کی نمائندگی کرتے ہوئے وہاب نے تین اوورز میں 25 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ بیٹنگ میں 31 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں تین چھکے شامل تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!