وقت بتائے گا کس نے کس کا دروازہ کھٹکھٹایا، پی سی بی

وقت بتائے گا کس نے کس کا دروازہ کھٹکھٹایا، پی سی بی

بھارتی میڈیا جھوٹ پر مبنی دعوے کر رہا ہے
وقت بتائے گا کس نے کس کا دروازہ کھٹکھٹایا، پی سی بی

Webdesk

|

8 Feb 2026

لاہور: بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے معاملے میں بھارتی میڈیا میں آنے والے دعوے کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مسترد کردیا۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ عامر میر نے گزشتہ رات اپنے بیان میں کہاکہ بھارتی میڈیا جھوٹ پر مبنی دعوے کر رہا ہے۔ یہ خبر درست نہیں کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے رابطہ کیا ہے۔

عامر میر نے کہا کہ تھوڑا صبر کریں اور پھر وقت بتائے گا کس نے دروازہ کھٹکھٹایا اور کس نے نہیں۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے بے بنیاد دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے آئی سی سی رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان نے آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے نتائج اور ممکنہ پابندیوں سے آگاہ کیے جانے کے بعد رابطہ کیا تھا۔

 بعدازاں ذرائع نے بتایا تھا کہ آئی سی سی نے ایک کوشش کرتے ہوئے پی سی بی کو خط لکھا تھا جس کا جواب بھی دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ  آئی سی سی ہی اب خط سے متعلق جواب دے گی کہ اسے پی سی بی سے کیا جواب ملا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!