ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے رونالڈو کا حیران کن بیان، مداح ورطہ حیرت میں مبتلا

ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے رونالڈو کا حیران کن بیان، مداح ورطہ حیرت میں مبتلا

رونالڈو نے ورلڈکپ کے حوالے سے دو ٹوک مؤقف اختیار کرلیا
ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے رونالڈو کا حیران کن بیان، مداح ورطہ حیرت میں مبتلا

ویب ڈیسک

|

8 Jun 2025

میونخ: پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے تصدیق کی ہے کہ وہ اگلے مہینے ہونے والے کلب ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لیں گے۔

اتوار کو میونخ میں اسپین کے خلاف نیشنز لیگ کے فائنل سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے رونالڈو نے واضح کیا کہ وہ توسیع شدہ کلب ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ "میں کلب ورلڈ کپ میں نہیں کھیلوں گا،" لیکن ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ کئی ٹیموں نے ان سے رابطہ کیا تھا۔  

رونالڈو اس وقت نیشنز لیگ میں شرکت کے لیے جرمنی پہنچے ہیں، جبکہ ان کے کلب لیول کے مستقبل کو لے کر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ سعودی کلب النصر کے ساتھ ان کا معاہدہ جون کے آخر میں ختم ہو رہا ہے۔

گزشتہ مہینے، انہوں نے سوشل میڈیا پر "یہ باب ختم ہو چکا ہے" لکھا تھا، جس کے بعد افواہیں گردش میں آئیں کہ وہ کسی دوسرے کلب، ممکنہ طور پر سعودی ٹیم الحلال، کی طرف جا سکتے ہیں جو جون میں امریکہ میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں شامل ہوگی۔  

تاہم، رونالڈو نے واضح کیا کہ وہ کوئی ایسا قلیل مدتی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے جو انہیں اس مقابلے میں کھیلنے کا موقع دے۔

انہوں نے کہا کہ "کچھ ٹیموں نے مجھ سے رابطہ کیا۔ کچھ کے پیشکش معقول تھیں اور کچھ کی نہیں، لیکن آپ ہر چیز نہیں کر سکتے، ہر موقع نہیں پکڑ سکتے۔"

انہوں نے بتایا کہ ان کا مستقبل کا فیصلہ "تقریباً حتمی" ہو چکا ہے۔ ابھی تک انہوں نے اپنی اگلی منزل کے بارے میں کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!