ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

پاکستان ٹیم کا اہم میچ 6 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سلہٹ میں ہوگا۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

Webdesk

|

5 May 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے مطابق ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 3 اکتوبر سے ڈھاکا میں ہو گا اور فائنل 20 اکتوبر کو ڈھاکا میں ہی کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور کوالیفائر ون کے ساتھ شامل ہے جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور کوالیفائر ٹو شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم کا اہم میچ 6 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سلہٹ میں ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کا 8 اکتوبر کو آسٹریلیا، 11 کو کوالیفائر ون اور 13 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف میچ شیڈول ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!