ویرات کوہلی نے براڈ کاسٹرز کو 'شٹ اپ' کال دے دی

ویرات کوہلی نے براڈ کاسٹرز کو 'شٹ اپ' کال دے دی

ویرات کوہلی نے کھیلوں کے پیشہ ورانہ تجربات اور تجزیہ کے بجائے کھلاڑیوں کی ذاتی ترجیحات پر توجہ مرکوز کرنے پر براڈ کاسٹروں پر تنقید کردی۔
ویرات کوہلی نے براڈ کاسٹرز کو 'شٹ اپ' کال دے دی

Webdesk

|

18 Mar 2025

نئی دہلی : بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے براڈ کاسٹرز کو 'شٹ اپ' کال دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے کھیلوں کے پیشہ ورانہ تجربات اور تجزیہ کے بجائے کھلاڑیوں کی ذاتی ترجیحات پر توجہ مرکوز کرنے پر براڈ کاسٹروں پر تنقید کردی۔

کوہلی نے آئی پی ایل 2025 سے قبل رائل چیلنجرز بنگلورو انویشن لیب انڈین اسپورٹس سمٹ میں بات کرتے ہوئے اس کی بجائے کھیل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے کہ کسی کھلاڑی نے لنچ میں کیا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک براڈ کاسٹ شو میں کھیل کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ میں نے کل دوپہر میں کھانے کے لیے کیا کھایا یا ۔

دہلی میں میرے پسندیدہ چھولے بٹورے کی جگہ آپ کرکٹ کے میچوں میں ایسا نہیں کرسکتے بلکہ آپ اس کے بارے میں بات کرسکتے ہیں کہ ایک کھلاڑی کس سے گزر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کوہلی دنیا کے فٹ ترین کرکٹرز میں سے ایک ہیں اور اکثر ان کا موازنہ کرسٹیانو رونالڈو اور نوواک جوکووچ کی طرح کیا جاتا ہے۔ویرات کوہلی سخت غذا اور سخت ورزش پر مشتمل ایک سخت طرز عمل کی پیروی کرتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!