ویرات کوہلی سچن ٹنڈولکر جیسے عظیم بلے باز کے ہم پلہ ہوگئے

ویب ڈیسک
|
10 Mar 2025
بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کے بعد بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والے دوسرے کھلاڑی بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر کا 550 واں بین الاقوامی میچ کھیلا۔
اگرچہ انہوں نے اس میچ میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی، لیکن وہ مسلسل تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔
سچن ٹنڈولکر نے 2013 میں ریٹائرمنٹ سے قبل 664 بین الاقوامی میچ کھیلے، بھارت کے لیے سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام رکھتے ہیں۔ انہوں نے 200 ٹیسٹ، 463 ون ڈے اور ایک ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔
ویرات کوہلی نے اب تک 123 ٹیسٹ، 302 ون ڈے اور 125 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ بھارت کے لیے سب سے زیادہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سچن ٹنڈولکر 664 میچوں کے ساتھ پہلے، ویرات کوہلی 550 میچوں کے ساتھ دوسرے، ایم ایس دھونی 538 میچوں کے ساتھ تیسرے، راہول ڈریوڈ 509 میچوں کے ساتھ چوتھے اور روہت شرما 499 میچوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ویرات کوہلی نے مجموعی طور پر 218 رنز بنائے، جس میں پاکستان کے خلاف گروپ میچ میں سنچری بھی شامل تھی۔ تاہم، وہ نیوزی لینڈ کے رویندرا جیڈیجہ سے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل نہیں کر سکے۔
Comments
0 comment