وزیر اعلی پنجاب کا ارشد ندیم کو خصوصی نمبر پلیٹ کی گاڑی اور دس کروڑ روپے کا تحفہ

وزیر اعلی پنجاب کا ارشد ندیم کو خصوصی نمبر پلیٹ کی گاڑی اور دس کروڑ روپے کا تحفہ

وزیراعلی پنجاب میاں چنوں پہنچیں جہاں انہوں نے ایتھلیٹ سے ملاقات کی اور حوصلہ افزائی بھی کی
وزیر اعلی پنجاب کا ارشد ندیم کو خصوصی نمبر پلیٹ کی گاڑی اور دس کروڑ روپے کا تحفہ

ویب ڈیسک

|

13 Aug 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میاں چنوں میں ارشد ندیم اور اُن کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔

مریم نواز نے ملاقات میں ارشد ندیم اور اہل خانہ کو بڑی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُن کی خدمات کو سراہا اور ایسے ہی مشن جاری رکھنے کی تلقین بھی کی۔

وزیراعلیٰ نے ارشد ندیم کو اعلان  کردہ دس کروڑ روپے کے چیک اور ایک ہنڈا سوک گاڑی کا تحفہ دیا جس کی نمبر پلیٹ خصوصی ہے۔

مریم نواز کی جانب سے ارشد ندیم کو دی جانے والی گاڑی کا نمبر پی اے کے 92.97 ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے ایتھلیٹ کے کوچ سلمان بٹ کو بھی پچاس لاکھ روپے انعام دیا۔

 

x.com

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!