آئی سی سی نے بنگلادیش کے تحفظات مسترد کردیے، میچز بھارت میں ہی ہونگے

آئی سی سی نے بنگلادیش کے تحفظات مسترد کردیے، میچز بھارت میں ہی ہونگے

بنگلا دیش کے میچز بھارت میں ہی کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی نے بنگلادیش کے تحفظات مسترد کردیے، میچز بھارت میں ہی ہونگے

Webdesk

|

21 Jan 2026

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے بنگلادیش کے تحفظات  مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق بنگلا دیش کے میچز بھارت میں ہی کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بورڈ میٹنگ میں فیصلہ سکیورٹی کے جائزے کے بعد کیا گیا، جائزے کے مطابق بنگلادیش کے کھلاڑیوں، میڈیا پرسنز، آفیشلز اور فینز کو بھارت کے کسی وینیو  پر خطرہ نہیں ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بورڈ ممبرز کے مطابق یہ قابل عمل نہیں ہے کہ ٹورنامنٹ کے قریب شیڈول تبدیل کیا جائے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بی سی بی سے  ایونٹ کے سکیورٹی پلان کو  شیئرکیا جاتا رہا ہے۔

دوسری جانب کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ جانے کی صورت میں آئی سی سی نے بنگلا دیش کی جگہ ایک اور ٹیم کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو کہا گیا ہے کہ حکومت کو بتادیں اگر ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے تو بنگلادیش کی جگہ نئی ٹیم شامل کی جائے گی۔

خیال رہے کہ بنگلادیش نے سکیورٹی خدشات کے تحت بھارت میں ہونے والے اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنےکا مطالبہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب  آئی پی ایل کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد لیگ سے باہر کر دیا تھا جس کے بعد دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس بلاتے ہوئے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!