ایک اننگز میں 6 اسپنرز، پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
Webdesk
|
15 Feb 2026
کولمبو: پاکستان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے ایک اننگز میں 6 اسپنرز کھلائے۔
بھارت نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا ہے۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے اسکواڈ میں 6 اسپنرز شامل تھے جن میں صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان، محمد نواز، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ عثمان طارق، شاہین آفریدی اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی، ایک کھلاڑی رن آٹ ہوا۔
Comments
0 comment