ایرن ہالینڈ کی کراچی کی مشہور نلی بریانی کھانے پہنچ گئیں

Webdesk
|
19 Apr 2025
کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے دوران معروف اسپورٹس پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے کراچی کے مقبول ترین کلچرل فلیور بریانی کا بھرپور لطف اٹھایا جو ان کی پاکستانی ثقافت سے محبت کا ایک اور ثبوت ہے۔
ایرن ہالینڈ، جو اس وقت پی ایس ایل میں بطور پریزینٹر شریک ہیں، مقامی ثقافت کو اپنانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں، وہ ریاتی لباس یا مقامی کھانوں میں دلچسپی لیتی رہی ہیں۔
ایرن ہالینڈ نے لیاقت آباد میں قائم مشہور نلی بریانی کی دکان کا دورہ کیا اور بریانی کھاتے ہوئے اس کے ذائقے کو منفرد قرار دیا۔
ایرن ہالینڈ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ بریانی کھاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں جبکہ اردگرد مداحوں کا ہجوم موجود ہے اور وہ ویڈیو بنانے میں مصروف ہے۔
اس سے قبل، ایرن ہالینڈ نے شنیرا اکرم کے ہمراہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (NICH) کا بھی دورہ کیا۔ انسٹاگرام پر شیئر کردہ پوسٹ میں ایرن نے شانئیرا کو محبت بھرے انداز میں "آسٹریلوی بہن" قرار دیا۔
ایرن ہالینڈ کی شادی آسٹریلوی آل راؤنڈر بین کٹنگ سے ہوئی ہے۔ وہ خود بھی ایک ماڈل اور بیوٹی پیجینٹ ونر** رہ چکی ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر سے ملنے کے لیے سال میں تقریباً 130 پروازیں کرتی ہیں، کیونکہ بین کٹنگ بین الاقوامی کرکٹ کی مصروفیات کے باعث اکثر سفر میں رہتے ہیں۔
Comments
0 comment