ایشیا کپ فائنل، پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے کے ٹکٹ فروخت، گنجائش ختم

ایشیا کپ فائنل، پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے کے ٹکٹ فروخت، گنجائش ختم

دبئی اسٹیڈیم میں آج دونوں ٹیمیں مدمقابل آئیں گی
ایشیا کپ فائنل، پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے کے ٹکٹ فروخت، گنجائش ختم

ویب ڈیسک

|

28 Sep 2025

ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی، جس کے لیے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے تمام 28 ہزار ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔

 اتوار کو ہونے والا یہ مقابلہ شائقین کرکٹ کے لیے سب سے زیادہ انتظار کیا جانے والا ایونٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

گروپ اسٹیج میں دونوں ٹیموں کا میچ 20 ہزار شائقین نے دیکھا جبکہ سپر فور مرحلے کے ٹاکرے میں 17 ہزار تماشائی موجود تھے۔ تاہم فائنل کے لیے کئی دن پہلے ہی "سولڈ آؤٹ" کا بورڈ لگ چکا ہے یعنی گنجائش مکمل ہوچکی ہے۔

چار دہائیوں پر محیط ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت فائنل کھیلنے جا رہے ہیں۔ روایتی حریفوں کے درمیان یہ میچ معمول کے مقابلے سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

بھارت اس وقت بہتر فارم میں دکھائی دیتا ہے، کیونکہ اس ایڈیشن میں وہ پاکستان کو دو بار شکست دے چکا ہے جبکہ پاکستان نے سخت مقابلوں کے بعد فائنل تک رسائی حاصل کی۔

اعداد و شمار کے مطابق بھارت نے دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پچھلے 15 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 12 میں کامیابی حاصل کی ہے، لیکن پاکستانی ٹیم نے واپسی کی صلاحیت ثابت کر کے ناقدین کو حیران کیا ہے۔

بھارتی ٹیم کو عارضی طور پر انجری کے مسائل کا سامنا تھا جب اوپنر ابھیشیک شرما اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سری لنکا کے خلاف میچ میں کریمپ کا شکار ہوئے، مگر ٹیم انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ دونوں مکمل فٹ ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!